ابنا: انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات کے طریقہ کار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مغرب جنیوا سمجھوتے پر عمل درآمد میں توسیع پسندی کا خواہاں رہا تو اس سمجھوتے کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی کیونکہ اس سمجھوتے کے متن میں کوئی بین الاقوامی قانونی وعدہ موجود نہیں ہے۔مجید تخت روانچی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قراردادوں میں جوہری مسئلہ سے ہٹ کر کوئی اور موضوع موجود نہیں ہے، کہا کہ سلامتی کونسل میں پہلی بار جوہری مسئلہ کے حوالے سے ایران کا کیس پیش ہوا اور اگر جنیوا سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد ہوا تو ایران پر سلامتی کونسل کی کسی بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایران کے جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں موضوع صرف جوہری مسئلہ تھا، کہا کہ اگر ان مذاکرات میں تمام اختلافی موضوعات زیر بحث آتے تو مذاکرات کا دورانیہ نہایت ہی طولانی ہوتا۔
.......
/169